ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : بنگلہ دیش میں ہندو اقلیت پر ہو رہے ظلم کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

بھٹکل : بنگلہ دیش میں ہندو اقلیت پر ہو رہے ظلم کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

Sat, 14 Dec 2024 12:14:37  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل، 14 / دسمبر (ایس او نیوز) بنگلہ دیش میں بسنے والی ہندو اقلیت پر سرکارکی جانب سے ظلم و ستم ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بھٹکل ہندو جاگرن ویدیکے اور وشوا ہندو پریشد نے احتجاجی ریلی نکالی ۔
    
اس احتجاجی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 66 پر تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک جام لگ گیا ۔ چن پٹن ہنومنتا مندر کے احاطے میں ونائیک رنگ مندر کے اسٹیج سے نکلنے والی یہ ریلی مین روڈ اور شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے پرانے بس اسٹینڈ  کے پاس موجود پبلک چبوترے تک پہنچ کر جلسے میں بدل گئی ۔ 
    
اس موقع پر وجرادیہی سوامی رج شیکھر آنند نے احتجاجی جلسے سے خطاب کیا ۔ جلسے کی صدارت بھٹکل وشوا ہندو پریشد کے نائب صدر گووند این کھاروی نے کی ۔ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سنیل نائک، کرشنا نائک سمیت کئی لیڈران پروگرام میں موجود تھے ۔    


Share: